انکم ٹیکس محکمہ کی ایڈوائزری | 31مارچ تک پین کارڈ،آدھار کے ساتھ جوڑنے لازمی

تاریخ    18 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی // انکم ٹیکس محکمہ نے سوموار کو ایک ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے پین کارڈ ،ادھار کارڈ کے ساتھ 31مارچ تک لنک کرائیں ۔محکمہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ 31مارچ کی آخری تاریخ کو نہ گنوائیں ۔محکمہ کے مطابق بایئو میٹرک کے ذریعے بھی یہ کیاجاسکتا ہے جبکہ پین سروس سینٹر این ایس ڈی ایل اور  UTITSLکے سینٹروں پر بھی یہ خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔محکمہ نے کہا کہ 31مارچ تک پین کارڈ کو ادھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنا لازمی ہے ۔  سینٹر بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس نے اس کی آخری تاریخ میں 8بار دسمبر کے مہینے تک توسیع کی ۔ انکم ٹیکس ایکٹ 139AAکے مطابق ہر شہری کے پاس 1جولائی 2017تک پین کارڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا،جبکہ اِس کو آدھار کے ساتھ منسلک کرنا بھی ضرور ی تھا۔ سرکاری ا عداد وشمار کے مطابق جنوری 27تک 30.75کروڑ پین کارڈوں کو آدھار کارڈوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جبکہ 17.58کروڑ پین کارڈ ں کو 12ڈجٹ بایئو میٹرک آئی ڈی کے ساتھ منسلک کرنا ہے ۔
 

تازہ ترین