رضاکارانہ طور جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کریں گے:اکنامک لائنس

18 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//کشمیر اکنامک الائنس نے وادی کے ہسپتالوں اور مساجدکے علاوہ دیگر عبادتگاہوںمیں بدھ سے رضاکارانہ طورپر ادویات چھڑکنے کا اعلان کیا۔الائنس کی ایک میٹنگ شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار کی صدارت میں منگل کو منعقد ہوئی،جس دوران کرونا وائرس کے خدشات کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں کہا گیاکہ اس مشکل اور صبر آزمودہ مرحلے پر جہاں لوگوں کو ایک دوسرے سے تعاون اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے وہیں کرئونا وائرس سے احتیاتی بچائو کیلئے ہر وہ اقدام لازمی ہے۔الائنس چیئرمین نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے فیصلہ لیا ہے کہ وادی کے ہسپتالوں اور مساجد میں ادویات کا چھڑکائو کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین