مزید خبرں

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

  پینتھرس پارٹی کی تعزیتی میٹنگ

 شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کیاگیا

جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی نے شیلا دکشت کی آج اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نئی دہلی میں تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ پینتھرس سربراہ پروفیسربھیم سنگھ، دہلی پردیش پینتھرس کے صدر راجیو جولی کھوسلا، راجستھان نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر انل شرما اورکئی دیگر سینئر لیڈروں سمیت پینتھرس پارٹی کے سینئر قیادت نے شیلا دکشت کے اچانک انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ 15 سال تک مسلسل دہلی کی وزیر اعلی رہیں دکشت نے اپنی خدمات سے کانگریس پارٹی کی سیکولرزم کی تحریک کو مضبوطی بخشی تھی۔پروفیسربھیم سنگھ کو یوتھ کانگریس میں کام کرنے کے دوران شیلا دیکشت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ انہوں نے شیلا جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان اور کانگریس قیادت کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ نئی دہلی میں منعقد ہ تعزیتی میٹنگ میں سنجے شرما، ررشمی دت، منوج شریواستو اور دیگر شامل ہوئے۔
 
  
 

سن رائز پبلک سکول نے سمر کیمپ کا اہتمام کیا 

جموں// سن رائز ایجوکیشنل ٹرسٹ چھنی ہمت جموں کے ایک یونٹ سن رائز پبلک سکول نے سکول احاطہ میں سمر کیمپ کے دوران متعدد سرگرمیاں منعقد کیں ،جیسے کہ مصوری مقابلہ، کھیلیں، مٹی کی کاروائیاں ، خوش نویسی ، موسیقی کے مقابلے، ڈریس مقابلہ وغیرہ منعقد کیا ،جس میں 80 طلاب نے شرکت کی۔کھیلوں او ردیگر سرگرمیوں کے علاوہ اساتذہ نے انہیں ہیلتھ کئیر، صفائی مہم ، اخلاقی اقدار، آنکھوں کا چیک اپ کیمپ، بھی منعقد کیا گیا ۔کیمپ کے دوران بعض معزز اشخاص نے سکول کے دیگر بچوں کے ہمراہ ا پنے بچوں کے جنم دن بھی منائے  جبکہ کئی افراد نے اچھے کام کیلئے عطیہ بھی دیا  اور سٹاف اور سکول منیجمنٹ کی جانب سے کی گئی کاوشوں کی ستائش کی۔نامور ماہر نفسیات ڈاکٹر چاند ترہن نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔انہوں نے بچوں کو تعلیمی حقوق سے باخبر کیا۔پرینکا نے موسیقی پر ایک لیکچر دیا ۔سکول کے بانی اراجیش شرما نے اُن لوگوں کو شکریہ ادا کیا ،جنھوں نے سکول کو عطیہ دیا اور دیگران سے بھی آگے آنے اور مدد کرنے کی اپیل کی،تاکہسماج کے غریب طبقہ کی مدد کی جا سکے۔  انہوں نے کہا کہ عنقریب ہی وہ ریاست کے ہر ایک ضلع میں ایسا ایک سکول کھولیں گے اور سماج کے کمزور طبقہ کے بچوں کو مفت تعلیم ،وردی ،کتابیں اور ریفریشمنٹ دیں گے۔پروگرام کے اختتام پر ایک مقابلہ منعقد کیا گیا اور طلاب میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
 
     

ڈرائیورز یونین نے دینا ناتھ کی عزت افزائی کی 

جموں //ڈرائیور یونین ،ڈائریکٹوریٹ آف اگریکلچر جموںکی جانب سے شفردینا ناتھ کی عزت افزائی کرنے کے لئے ا یک پر وقار پروگرام کا اہتمام کیا ،جو 31جولائی 2019کو  30سال کی خدمت انجام دینے کے بعدعہدے سے سبگدوش ہو رہے ہیں۔یونین کے صدر کیشو سنگھ جموال نے سبگدوش ہو رہے اہلکار کی سراہنا کی  اور انہیں ایک ایماندار اور دیانتدار اہلکار قرار دیا ۔یونین کے جنرل سیکرٹری سریش کمار، نائب صدر سبھاش چندر، خزانچی رمیش کمار، نے بھی سبگدوش ہو رہے اہلکار کی ستائش کی اور انہیں ایک محنتی اور ایماندار اہلکار قرار دیا ۔انہوں نے انہیں ریٹائر منٹ کے بعد ایک خوشحال زندگی کی دعا کی۔تقریب میں منوہر لعل ، کلونت سنگھ ،درشن ،پریم چند، جیت سنگھ ،جنک راج  اور راگھو شرما نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر سبگدوش ہو رہے اہلکار کو بطور محبت ایک مومینٹو پیش کیا گیا ۔
 
         

پُرانی منڈی میں اجولا یوجنا کے تحت گیس کنکشن تقسیم 

جموں// شہر کے ایک علاقہ پُرانی منڈی میں پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت خواتین میں گیس سلنڈر تقسیم کئے گئے ۔ ایک بیان کے مطابق  تقسیم کاری کا عمل بی جے پی کے جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی نے انجام دی ۔ انہوں نے کہا کہ سیکم نے اپنا ہدف لانچ کرنے کے34 مہینوں میں ہی حاصل کیا ہے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈروں کی تقسیم کاری وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے سرکار کی شفافیت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔اس موقعہ پر متعدد خواتین میں گیس کنکشن فراہم کئے گئے ،تاکہ انہیں کھانا پکانے کیلئے اسٹوو جلانے سے چھٹکارہ مل پائے۔اس موقعہ پر مستفید یں نے اسے ایک خواب کی تعبیرقر ار دی۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ روزانہ تقریباً  69000گیس کنکشن فراہم کئے جارہے ہیں ،جس سے ملک میں ایل پی جی کوریج میں کافی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں پر گیس کنکشن کی شرح 2014میں 55فی صدتھی وہیں یہ شرح اب 2019میں 93فیصد پہنچ گئی ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر بتایا کہ82فیصد PMUY مستفیدین اپنے سلنڈروں کی ری فلنگ کر رہے ہیںجو تقریباً 6.5 سلنڈر فی مسفیدین ہے۔تقریب میں کارپوریٹر انیل معصوم ، رمیش شرما ،کرتار ، روی و دیگران بھی موجود تھے۔یا د رہئے کہ سکیم ہذا کے تحت گیس کنکشن ایک غریب گھرانے کو گھر کی بزرگ خاتون کے نام پر جاری کیا جا تا ہے۔
 

ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر سہہ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

جموں //جے اینڈ کے امپارڈ جموں کی جانب سے  یہاں منعقدہ سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان پر سہہ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ ایک بیان کے مطابق تربیتی پروگرام اسسٹنٹ پروفیسر جے اینڈ کے امپارڈ جموںمنجو کپور کی قیادت میں منعقد ہوا۔پروگرام17جولائی 2019کو شروع ہوا اور 19جولائی 2019کو اختتام پذیر ہوا۔تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ٹرینگز امپارڈ ،جموں پروفیسر ریوا شرما نے ڈیزاسٹر منجیمنٹ ، جانکاری کو تازہ ترین بنانے اور ڈیزاسٹر سے بحالی کے رویہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور متعدد تدابیری اقدام کرنیکی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔اُس نے سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان لاگو کرنے اور سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلانلاگو کرنے پر متعدد سٹیک ہولڈرس پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔کورس کارڈی نیٹر منجو کپور نے ڈائریکٹر ٹریننگز کو کو تربیتی پروگرام کی جانکاری دی۔پروگرام میں متعدد سرکاری محکموں بشمول تعلیم ، یو ای ای ڈی، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ،جموں میونسپل کارپوریشن اور این جی اوزنے شرکت کی۔پروگرام میں سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان اور اسکو لاگو کرنے اور سول ڈیفنس و ایس ڈی آر ایف کے رول پر پر توجہ مرکوز کی گئی۔تربتی پروگرام کے دوران متعدد سیشن بشمول سنجیو ورما کی جانب سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے متعلق جائزہ ، اے ڈی سی ڈاکٹر طاہر فردوس کی جانب سے سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان،انیل پادھا کی جانب سیڈیزاسٹر کے دوران ریڈ کراس کے رول ، آلوک نندا کی جانب سے بھونچال اور اسے کم کرنے اور فسٹ ایڈ کی ضرورت ۔انسپکٹر انکیشور ناتھ نے ایس ڈی ایف آر و سول ڈیفنس کے رول پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کنٹرولر نسیم اختر اور ٹیم نے پروگرام کا اہتمام کیا تھا  جبکہ کورس کارڈی نیٹر منجو کپور نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔
 
 
 

تازہ ترین