لل دید ویلفیئر سوسائٹی نے ڈرامہ ’فراڈ‘ پیش کیا

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // لل دید ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے سنیچر وار سیرئیز کے سلسلہ میںایک نکڑ ناٹک ’’فراڈ‘‘پیش کیا۔ اس موقعہ پر علاقہ کے لوگوںکی ایک اچھی تعداد اکٹھا ہو گئی تھی ،ڈرامہ سوریہ نرائن نے تحریر کیا ہے جبکہ اسکے ہدایت کار نوین پال ہیں۔اس موقعہ پر بتایا کہ نکڑ ڈرامہ کے ذریعہ سے وہ بتانا چاہتے ہیں کہ آجکل لوگ فراڈ کرتے ہیں ۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخض شام جسکا بیٹا بیروز گار ہے اور اپنے روزگار کے لئے بہت ہی پریشان ہے۔وہ سوچتا تھا کہ اگر اسکے بیٹے کو کام مل جائے گا تو اسکا مستقبل تابناک ہو جائے گا۔وہ اپنا یہ مسئلہ اپنے دوست کو بتاتا ہے ،اسکا دوست اسے پریشان نہ ہونے کی بات کہاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں اسکے بیٹے کیلئے کام ڈھونڈوں گا۔شام اب بہت خوش ہے کہ اسکے فرزند کو کام مل جائے گا۔تب اسکا دوست بولتا ہے کہ کام کیلئے کچھ پیسے لگیں گے ۔سا پر شام نے کچھ نہیں بولا لیکن بعد میںوہ پیسے دینے کو راضی ہوگیا ،تو اسکے بعد اسنے اسکے بیٹے کو کمپنی میں کام پر لگایا ، اگلے دن جب اسکا بیٹا کمپنی میں کام کیلئے جاتا ہے ،تو اسے کہا جاتا ہے کہ اسکے لئے کمپنی میں کوئی کام نہیں ہے۔اسکا بیٹا گھر پہنچ کر ساری دلیل اپنے والد کو بتاتا ہے،اس پر جب شام دوست کے گھر جاتا ہے تو وہ واضع طور سے کہتا ہے کہ تو نے مُجھے بیٹے کے کام کے لئے کوئی پیسہ نہیں دیا ۔تب شام کاخاموشی سے اپنے گھر آتا ہے اور تھوڑی دیر بعد اپنی بیوی اور بیٹے کو یہ دلیل بتاتا ہے کہ اسکا دوست دھوکہ باز ہے ۔اس ڈرامہ سے یہ پیغام ملتا ہے کہ نوکری کے لئے کسی بھی ضمانت کے بغیر کسی کو پیسے نہیں دینے چاہیں۔

تازہ ترین