رام نگر چنینی میں بی جے پی کا اجتماع

لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ممبر شپ حاصل کرنے پر زور

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے رام نگر ۔چنہنی میں ایک عام اجتماع کا اہتمام کیا گیا ،جس سے پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ ، رام گڑھ کے سابقہ اسمبلی ممبر آر ایس پٹھانیہ اور حلقہ چنہنی کے سابقہ ایم ا یل اے دینا ناتھ بھگت نے خطاب کیا ۔  بی جے پی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ریاستی صدررویندر رینہ نے رام نگر حلقہ کے شوگلی،ڈوڈو، لاٹی اور چنہنی  میں منعقدہ متعدد ممبر شپ مہموں کے سلسلہ میں منعقدہ متعدد اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبر شپ مہم کا مقصد پارٹی کی رسائی میں وسعت دینا اور اسے عام لوگوں تک پہہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں،جس کی بدولت پارٹی کو2019لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے حلقہ کے سابقہ اسمبلی ممبر آر ایس پٹھانیہ اور حلقہ چنہنی کے سابقہ ایم ا یل اے دینا ناتھ بھگت کے ہمراہ بوتھوں کا دورہ کرتے ہوئے متعدد دیہاتوں میں خطاب کیا ۔بی جے وائی ایم لیڈروں ، بی جے پی مہلا مورچہ لیڈروں ،سرپنچوں ،پنچوں و دیگرسینئر لیڈروں نے بھی اجتماعات سے خطاب کیا ۔رویندر رینہ نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ،انہوں نے کہا کہ اس ممبر شپ مہم سے ریاستی اسمبلی انتخابت میں بی جے پی کی تابناک کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے جوش سے عیاںہے کہ پارٹی آنے والے اسمبلی انتخاب میں ریاست میں اپنی سرکاربنانے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کی شرکت سے یہ واضع ہورا ہے کہ پارٹی  17لاکھ ممبر شپ کا ہدف پورا کرے گی۔انہوں نے کارکنوں کو بی جے پی کے لئے زیادہ سے زیادہ ممبروں کا اندراج کرنے کیلئے گھر گھر جاکر لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے کی جانب راغب کرنے کو کہا ۔پٹھانیہ  اور دینا نتھ بھگت نے اپنے اپنے خطاب میں حلقوں کی ترقی میں پارٹی کی حصولیابیوں کو اجا گر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سماج کے ہر ایک طبقہ کی بھلائی کی وعدہ بند ہے  اور آنے والے دنوں میں مزید ترقیاتی پروجیکٹ حلقہ کے لئے منظور کئے جائیں گے ۔
 

تازہ ترین