وائلڈ لائف محکمہ نے ’’گرین جے اینڈ کے مہم ‘‘ شروع کی

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // جموںخطہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ’’گرین جے اینڈ کے مہم ‘‘  کے تحت مانسون کی شجر کاری نندی وائلڈ لائف شکارگاہ سے شروع کی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سکولی بچوں،گائوں کے باشندوں ،سرپنچوں و پنچوں اور محکمہ جنگلار و وائلڈ لائف کے افسروں ا و ر اہلکاروں نے شرکت کی۔شائننگ اسٹار سوکیتر اور کانونٹ سوکلز ڈنسال کے بچوں ، موضع کے باشندوں ا ور پنچایت ممبروں نے وائلڈ لائف عملہ کے ہمراہ شجر کاری مہم میں شرکت کی۔پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹس سریش چُگ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے اور چیف وائلڈ لائف وارڈن سریش کمار گپتا،جو کہ مہمان ذی وار تھے ،نے دیگر شرکا و افسروں کے ہمراہ چنار کے درخت لگائے۔پروگرام کا اہتمام کمشنر/سیکرٹری فارسٹس ایم کے دویدی کی گائیڈنس پر شروع کی گئی تھی ۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقامی باشندوں ، پنچایتوں ،سکول بچوں اور اساتذہ کو شجر کاری میں ملوث کرنے کی ضرورت پر زور دیا،تاکہ آنیوالی پیڑھی کیلئے صحت مند ماحول برقرار رکھا جا سکے۔چیف وائلڈ لائف وارڈن نے محفوظ علاقوں میں شجر کاری کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے پھل دار درخت اور چارہ کے اقسام کے درخت لگانے پر بھی زور دیا ، تاکہ جانوروں کے لئے خوراک کامسلہ کسی حد تک حل کیا جا سکے ۔انہوں نے بچوں کو اپنے جنم دن اور دیگر مذہبی تہواروں پر درخت لگانے کی صلاح دی۔پروگرام میں چیف کنزرویٹرا ٓف فارسٹس سمیر بھارتی، سی ایف ائیسٹ سمیول چھنگکجا، ڈاکٹر ایم ایم کمار ،ڈویژنل فارسٹ افسروں ،محکمہ کے عملہ نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین