’ نشہ چھوڑو ،کھیل سے جوڑو ‘

بڑی براہمناں میںمنشیات مخالف پروگرم اختتام پذیر

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سانبہ//جے اینڈ کے ایکسائز محکمہ کی جانب سے بدھوری گرائونڈ ،بڑی براہمناں ،سانبہ میں ’’ نشہ چھوڑو ،کھیل سے جوڑو ‘‘منشیات مخالف پروگرم اختتام پذیرہوا ۔پروگرام کا اہتمام جے اینڈ کے ایکسائز محکمہ نے منشیات مخالف مہم کے تحت کیا تھا اور اسکے ساتھ ہی نوجوانوں سے رسائی کا پروگرام شروع کیا گیا ،جہاں پر محکمہ نے سانبہ کے ایکسائز رینج میںڈوگرہ یوتھ کلب اور وائن ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے اشتراک سے       متعدد پنچایتوں کے نوجوانوں کے لئے جسمانی استحکام کی تربیت کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اس پروگرام سے نوجوانوں کو ڈیفنس/آرمڈ فورس میں بھرتی کیلئے تیار کرنے اور انکی توانائی کو مثبت طریقہ سے استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ایکسائز کمشنر جے اینڈ کے ایم راجو (آئی اے ایس) نے پروگرام کی صدارت کی اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں اور عام لوگوںکو ایک صحت مند طرز زندگی اپنانے اور  سماج میں ایک مثبت رول کی جانب راغب کیا ۔انہوں نے سپورٹس انفراسٹریکچر فروغ دینے کے لئے 2 لاکھ ر وپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ،تاکہ علاقہ کے نوجوان کھیل سرگرمیوں کی جانب راغب ہوںجس سے وہ منشیات کی بدعت سے دور رہیں۔اے ڈی ڈی سی سانبہ اروند کوتوال نے اس موقعہ پر منشیات کے متعدد مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔ڈپٹی ایکسائز کمشنر ایس امر جیت سنگھ نے اجتماع کو وزارت سماجی انصاف اور بااختیاری کی جانب سے جاری کئے اعدادو شمار کی جانکاری دی ،جس کے تحت منشیات کی بدعت پر ہماری آبادی اکا یک بڑا حصہ منحصر ہے،جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے محکمہ کی جانب سے اس بدعت پر قابو پانے کیلئے کی جا رہی سرگرمیوں کی جانکاری دی۔ڈپٹی ایکسائز کمشنروں پنکج شرما ،شگون شرما ، پرنسپل ایکسائز اینڈ ٹیکزیشن انسٹیچوٹ انکو رمہاجن، ڈی ایس پی سنیل کیسر، ای ٹی او ڈاکٹر اتل دت شرما ، صدر بار ایسو سی ایشن پرہلاد سنگھ ،صدر وائن ایس وسی ایشن چرنجیت سنگھ ،ڈوگرہ یوتھ کلب کے ممبران و دیگر عملہ نے بھی  پروگرام میںشرکت کی۔ 

تازہ ترین