۔کے بی آئی وی۔بھرتی سیکنڈل | خلافِ قواعد تقرریوں کی تنسیخ صحیح اقدام : سوز

تاریخ    10 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


نیو ڈسک
سرینگر//پردیش کانگریس کے سابق صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہاہے کہ ریاستی حکومت نے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ میں غلط اور خلاف قواعد تقرریوں کو منسوخ کر کے ایک صحیح قدم اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ دیگر محکمہ جات کی طرف بھی اپنی توجہ مرکوز کر کے غیر قانونی طریقے سے تقرریوں کی چھان بین کر کے انہیں بھی منسوخ کریں تاکہ آئندہ کبھی ایسی حرکت پیش نہ آسکے اور سرکاری محکموں میں شفافیت کا ماحول پیدا ہو جائے۔ سوز کے مطابق حکومت کی طرف سے ایسی کاروائیوں سے سرکاری محکموں میں بے ضابطگیوں کے بارے پتہ چلے گا اور ملوث افسران کو کڑی سے کڑی سزا بھی مل جائے گی تاکہ آئندہ کوئی افسر اس قسم کی غلطی کا ارتکاب نہ کر پائے۔اس سلسلے میں یہ بات قابل غور ہے کہ اُس وقت کے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس طرح کی تقرریوں کے خلاف اعتراضات پیش کئے تھے تاہم اُس کے باوجود بعض محکموں کے افسران نے جان بوجھ کر غلط قواعد و ضوابط کے تحت وقت وقت پر بے ضابطگیوں کا ارتکاب کر کے غیر قانونی طریقے سے تقرریاں عمل میں لائی ۔ مجھے لگتا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دے جو سرکاری محکموں میں غیر قانونی طریقے سے بے ضابطگیوں کی رپورٹ حکومت کے سامنے پیش کرے تاکہ ملوث افسران کو تنبہہ کی جائے ۔اب حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد ایسی کاروائی کر ے کہ مستحق امیدواروں کو منتخب کر کے روزگار فراہم کرے۔ ‘‘
 

تازہ ترین