سماج دشمن کارروائیوں کے خلاف مہم

مہاراج گنج میں نشہ کی حالت میں 4نوجوان گرفتار

تاریخ    9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//مہاراج گنج پولیس نے لائبریری پارک ملک یار میں سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 4نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق گرفتارشدگان کی شناخت شیخ وسیم، پرویز احمد خان،ظہور احمد بابا اور جاوید احمد شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس تھانہ کے اہلکاروںنے مذکورہ نوجوانوں کو نشے کی حالت میں پایا اور وہ علاقہ میں لوگوں کیلئے سردرد بن گئے تھے۔ پولیس نے نوجوانوں کو گرفتار کرکے طبی معاینہ کرایا جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ نشے کی حالت میں تھے۔ اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر29/19درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
 
 
 

تازہ ترین