قلم آ باد ہندوارہ میں آ وارہ کتو ں کی ہڑ بونگ

تاریخ    9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے مختلف علاقوں میں آئے روز عام شہریو ں پر آ وارہ کتو ں کے حملے جاری ہیں اور تازہ حملہ میں ان آ وارہ کتوں نے قلم آ باد ہندوارہ میں کئی افراد کو کا ٹ کھایا ۔ قلم آ باد کے شانو مقام میں پیر کی دوپہر کو اس وقت آ وارہ کتو ں کا ایک جھنڈ نمودار ہوا جب علاقہ میں لوگو ں کی چہل پہل تھی ۔انہوں نے کہاکہ آ وارہ کتو ں نے متعدد راہ گیرو ں پر حملہ بول دیا اور انہیں کا ٹ کھایا جن میں فا ضل فیا ض ، بشیر احمد وانی ،ممتاز احمد ملک ،عبد الجبار اور غلام حسن بٹ شامل ہیں ۔مقامی لوگو ں نے زخمیو ں کو فوری طور نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر قلم آ باد میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ قلم آ باد اسپتال میں انٹی ربیز انجکشن موجود نہ ہونے کے سبب زخمیو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ادھر آ رم پورہ درگمولہ میں بھی آ وارہ کتو ں نے کئی افراد کو کا ٹ کھایا تاہم انٹی ربیز انجکشن کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ پیر کو دن بھرکپوارہ سے لیکر ترہگام ،کرالہ پورہ ،ہندوارہ اور لولاب تک در در کی ٹھوکریں کھائیں ۔کپوارہ ضلع میں اس وقت ضلع اسپتال سمیت 7سب ضلع اسپتال موجود ہیں اورکئی پرائمری ہیلتھ سنٹر بھی قائم ہیں لیکن کسی ایک اسپتال میں انٹی ربیز انجکشن موجود نہیں ہے ۔
 

تازہ ترین