مزید خبرں

تاریخ    9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


پینتھرز پارٹی کا کیپٹن تارا سنگھ کو خراج عقیدت 

جموں//جموں  و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے سابقہ کیپٹن تارا سنگھ چب کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور انکی بہادری کو یاد کیا۔ سوگوار کنبہ کے نام ایک تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہا کہ تارا سنگھ چب سماجی کام کیلئے ایک جانی مانی شخصیت تھی،جنھوں نے سماج کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحا دپید ا کرنے کیلئے کام کیا۔خراج عقیدت ادا کرنے والوں میںبلونت سنگھ منکوٹیہ، پی کے گنجو، ایڈوکیٹ بنسی لعل شرام ، محمد اقبال چودھری، انیتا ٹھاکور، منجو سنگھ ، بشارت علی، شنکر سنگھ چب ، گگن پرتاپ سنگھ ،پرم جیت سنگھ ، پرتاپ سنگھ جموال، انیل سنگھ رکوال، نرمل کشور ،دلبیر خان اور حکیم دین بھی شامل تھے ۔
 

ڈاکٹر کھیم راج DBA سانبہ کے صدر منتخب

جموں //ڈوگری بھاشا اکیڈمی کا یہاں پرکھو میں پیر کے روز ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا،جس کی صدارت اکیڈمی کے بانی یش پال نرمل نے کی۔اجلاس میں ڈُگر، ڈوگری سے متعلق مسائل پر مباحثہ کیا گیا اور ان کوحل کرنے کیلئے ایک فریم ورک ترتیب دیا گیا۔اجلاس میں اکیڈمی نے سانبہ ضلع کے لئے اپنے یونٹ کا اعلان کیا گیا ۔ڈاکٹر کھیم راج کو DBA سانبہ کے لئے صدر منتخب کیا گیا،جبکہ کیمت راج کیمت کو جنرل سیکرٹری مندیم شرما کو سیکرٹری اور کلدیپ راج کو بطور خزانچی مقرر کیا گیا۔اس موقعہ پر اکیڈمی کے بانی یش پال نرمل  اور ڈوگری بھاشا اکیڈمی کے صدر روشن لعل روشن نے نو منتخبہ ٹیم کو تعیناتی کی لیٹر پیش کی اور انہیں مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے ڈوگر، ڈگر اور ڈوگروں کی ترقی کیلئے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر رتن بسوترہ ،راکیش کمار، راجندر رنجھا ، وکی شرما ،ہینا چودھری ،نریندر وغیرہ بھی موجود تھے۔
 
 

 دھرم پرچار سیوا سمتی کا امر ناتھ یاتریوں کیلئے لنگر کا اہتمام 

جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی جموں و کشمیر کی جانب سے شری امر ناتھ جی یاتریوں کیلئے30جون2019سے ریلوے اسٹیشن جموں پر لگاتار بھنڈارہ کا اہتمام کیا ہے۔سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ہے ،جسکی وجہ سے سمتی لگاتار شری امر ناتھ جی یاتریوں لو لنگر فراہم کر رہی ہے،جہاں پر ملک بھر سے آئے ہوئے یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔بھنڈارہ کے نویں روز کا افتتاح دھارمک یوک منڈل کے صدر انیل شرما نے گوپال شرما ،یش پال شرما ، جگدیش ڈوگرہ، اور سنیل شرما کی موجودگی میں کیا۔سمتی کے کارڈی نیٹر سنیل شرما نے کہا کہ بھنڈارہ کے نویں روزملک بھر سے آئے ہوئے یاتریوں نے کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے طویل مدت تک یاتریوں کیلئے کھانا فراہم کرنے کے انتظام کی ستائش کی۔بھنڈارہ برہم گیانی گوروجی کی تعلیمات اور ہدایات پر منعقد کیا گیا ہے۔لنگر میں بھرت کے روز یاتریوں کے لئے خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے انتظامات کسی بھی کیمپ میں نہیں ہیں ۔سمتی کے ترجمان پرشوتم شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ ڈوگرہ کلچر میں ’’اتتھی دیو بھوا ‘‘ کا فلسفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھنڈارہ منعقد کرنے سے سماج کے مخلتف طبقوں میں مساجی خدمت کا جذبہ پیدا ہوگا۔بھنڈارہ کے نویں روز جن لوگوں نے شرکت کی اُن میں رمن شرما ، روہت سینی، اجے کمار، سوتنتر بخشی، راجیش ورما و دیگران شامل تھے۔
 

شام لعل نے ممبر شپ مہم کا افتتاح کیا 

کارکنوں کو بی جے پی کی عوام دوستانہ پالیسیاں اجا گر کرنے کی تلقین 

جموں // سابقہ وزیر و بی جے پی کے سینئر رہنما شام لعل شرما نے پی رکے روز اکھنور میں بی جے پی کی ممبر شپ مہم کا افتتاح کیا۔مہم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں سے لوگوں کو  وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںبی جے پی کی عوام دوستانہ پالسیوں سے واقف کرنے کی تلقین کی،تاکہ ممبر شپ مہم کامیابی سے تکمیل ہو ۔مہم کے دوران انہوں نے کارکنوں سے نئے ممبروں کو بی جے پی میں شامل کرنے کو کہا ،تاکہ نیو انڈیا کا خواب پورا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ریاست خصوصاً خطہ جموں کے مسائل حل کرنے کیلئے پارٹی کی جانب سے نیک نیتی سے کا م کیا جا رہا ہے اور لوگ جلد ہی اسکے نتائج دیکھیں گے۔انہوں نے کہا اس مہم کے دوران تمام طبقہ کے لوگوں کو پارٹی ممبر شپ دلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت ٹول فری نمبر 8980808080 پر مسڈ کال دے کر حاصل کر سکتے ہیں۔یہ امر قابل ذکرہے کہ پارٹی نے ریاست میں 17  لاکھ نئے ووٹروں کو پارٹی میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
 

مئیر کا حلقہ گاندھی نگرکے متعددعلاقوں کا دورہ 

جموں //شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے پیرکے روز گاندھی نگر حلقہ و ملحقہ علاقوں کے وارڈ نمبر   21 کے عوام کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔   وارڈ نمبر   21 کی کونسلر بانو مہاجن ،ہیلتھ افسر جے ایم سی ڈاکٹر سلیم خان ،متعلقہ سینٹیشن افسر، اسسٹنٹ سینٹیشن افسر و دیگر فیلڈ سٹاف کے ہمراہ دورہ کیا ۔مئیر نے اس موقعہ پر حلقہ کے لوگوںسے تبادلہ خیال کیا ،جنھوں نے اپنے مطالبات پیش کئے۔ اپسرا روڈ مارکیٹ ایسو سیا یشن کے صدر اور انکے نمائندے بھی مئیر کے ساتھ تھے۔علاقہ کے لوگوں نے اپسرا روڈ کے داخلہ پر گیٹ کی تجدید کاری جنگی سطح پر کرنیکا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس معاملہ میںپہلے ہی تاخیر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے جو مسائل پیش کئے اُن میں ؛ نالیوں /گلیوں کی مرمت ، مون سون شروع ہونے سے قبل انکی صفائی کرنا ،باقاعدگی سے کوڈا کرکٹ اٹھانا ،اسٹریٹ لائٹوں کو نصب کرنا ،آوارہ کتوں اور جانورں کو اُٹھا نا و غیرہ شامل تھا ۔جے ایم سی کے مئیر نے لوگوں کو بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے  علاقہ کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام افسروں کو انکے ہمراہ دورہ کے دوران ساتھ رہنے کی ہدایت دی۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر کوڈا کرکٹ نہ پھینکیںاور جے ایم سی اہلکاروں کے ساتھ شہر کو صاف و ستھرا بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی،تاکہ انکے ورڈ کو صاف و شفاف رکھا جائے گا۔ 
 
 

تازہ ترین