عوامی مفاد کو نظر انداز کرنے والوں کوبے نقاب کریں گے : لال سنگھ

تاریخ    9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


کٹھوعہ //ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن کے چیئر مین و سابقہ وزیر چودھری لعل سنگھ نے ڈوگروں کے مفاد کے لئے جد و جہد کرنے  اور ڈوگروں کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کے بے نقاب کرنے کا اعادہ کیا۔کٹھوعہ میں اپنی رہائش کے باہر آئے ہوئے لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چودھری لعل سنگھ نے کہا کہ ووٹروں کو عارضی طورکی ووٹ شماری سے کم ہمت ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور کہا کہ یہ الیکشن کے نعرے کھوکھلے ثابت ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کارکنوں سے ہمیشہ سے ہی مثبت رویہ اپنانا چاہیے اور پارٹی کا ویژن ریاست کے ہر کونے میں لیجانے کو کہا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جامبو چڑیا گھر کے لئے فنڈز جاری کرنے پر مسرت کا اظہار کیا، جو انکے مستعفیٰ ہونے کے بعد التوا میں تھا۔انہوں نے اسکے لاگت پر 50فیصدی کٹوتی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، اور انتظامیہ سے اس میں فوری طور مداخلت کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے پی ڈی پی کے دور میں کھادی اینڈ ولیئج بورڈ میں  ناجائز طریقہ سے ہوئی 101 تعناتیوں کو منسوخ کرنے کا بھی خیر مقدم کیا۔کٹھوعہ کے عوام نے انہیں جموں کی بھلائی کیلئے اُٹھائے جا رہے ہر قدم کی سراہنا کرنے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے آنے والے اسمبلی انتخابات کے دوران DSSP کو مکمل حمایت دینے کا یقین دلایا ۔سابقہ ایم ایل اے کانتا اندوترہ نے پارٹی کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑا رہنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ہری دت ششو نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہDSSP مستقبل میںاپنی مہم میں سرعت لائیں گے۔اجتماع سے پروفیسر ایچ آر شرما اور سریش گپتا نے بھی خطاب کیا۔
 

تازہ ترین