بنی کا کوٹ علاقہ گزشتہ 3 ہفتوں سے بجلی سے محروم

تاریخ    9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


حافظ قریشی
بنی // تحصیل بنی کے علاقہ کوٹ میں گزشتہ 3 ہفتوں سے بجلی غائب ہے اور بجلی کی نایابی کی وجہ سے کوٹ علاقے کی عوام سخت مشکلات کا سامنا ہے کر رہی ہے علاقے کوٹ لگ بھگ دو ہزار کی آبادی پر مشتمل ہے اور پچھلے 20 دنوں سے لوگ بجلی جیسی بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آج سے قبل تین ہفتے پہلے مذکورہ علاقے کا ٹرانسفر خراب ہو گیا تھا جس کی جانکاری کئی بار بجلی محکمہ کو دی گئی لیکن ابھی تک بار بار کی آگاہی کے باوجود بھی ابھی تک خراب ٹرانسفارمر کو مرمت نہیں کیا گیا اور نہ مذکورہ علاقے کیلئے نیا ٹرانسفارمر مہیا کیا گیا انھوں نے کہا کہ محکمہ بجلی لوگوں کو بلا خلل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوگیا ہے  جبکہ گاؤں کوٹ کا ٹرانسفارمر تین ہفتوں سے بند پڑا ہے جسکی وجہ سے علاقے کی مقامی آبادی چار ماہ سے گھپ آندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے اور محکمہ بجلی کو ٹس سے مس نہیں ہے مذکورہ علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد از جلد مذکورہ علاقے کا ٹرانسفارمر درست کیا جائے کہا کہ اگر علاقہ میں بجلی سپلائی کو جلد بحال نہیں کیا گیا تو گاؤں کے مقامی لوگ  احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جسکے نتائج آچھے نہیں ہونگے ۔

تازہ ترین