صوبائی کمشنرنے ڈوڈہ کے میگاپروجیکٹوں کاجائزہ لیا

میڈیکل کالج ڈوڈہ کے تعمیری کام میں سرعت لانے کی ہدایات دیں

تاریخ    14 جون 2019 (00 : 01 AM)   


ڈوڈہ //صوبائی کمشنر جموں سنجیوورمانے دوروزہ دورہ ڈوڈہ کے دوران ضلع کے میگاپروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لینے کے علاوہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے پروجیکٹ کے کام کاج کابھی معائینہ کیا۔دورے کے دوران ڈویژنل کمشنرکوتعمیراتی ایجنسی نے بتایاکہ ایڈمنسٹریٹیو،اکیڈمک بلاک اورمسنوری بلاکوں کاکام بھی زیرتکمیل ہے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنرنے ایڈمنسٹریٹیواوراکیڈمک بلاکوں کاکام مقررہ مدت کے اندرمکمل کیاجائے اوراس کاکام شفٹوں میں لگایاجائے تاکہ وقت کے اندرتکمیل یقینی بن سکے۔اس کے علاوہ جی ایم سی ڈوڈہ کے مستقبل راستے کامعاملہ بھی ڈویژنل کمشنرکانپٹارہ کیا۔ڈویژنل کمشنرنے اکرم آباد نے ٹرک ٹرمینل کے پروجیکٹ کے کام کاج کابھی موقعہ پرجاکرجائزہ لیااورمیونسپل کمیٹی ڈوڈہ کوہدایت دی کہ پروجیکٹ کاکام ایک ہفتے کے اندرشروع کیاجائے گااورڈی سی ڈوڈہ کوہدایت دی کہ اس کی رپورٹ جلددیں تاکہ ضلع میں ٹریفک کی گنجانیت کامعاملہ حل کیاجاسکے۔علاوہ ازیں ڈویژنل کمشنرنے ملواس کادورہ کیاجہاں لوگوں کے مسائل سنے اوران کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔اس کے ساتھ ہی پی ایم جی ایس وائی کے کام کے بارے میں متعلقہ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیااورپی ایچ ای محکمہ کوہدایات دیں کہ وہ لوگوں کوبہترپانی سپلائی یقینی بنائیں۔اس دوران ڈویژنل کمشنرکے ہمراہ ڈی ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹرساگرڈی ڈوئیفوڈ ،اے سی آرڈوڈہ کیسراحمدبھوانی،سی پی اوڈوڈہ ، پرشوتم کمار، ایس ای پی ڈبلیوڈی،تحصیلدارڈوڈہ اورانتظامیہ کے دیگرعہدیداران تھے۔
 

صوبائی کمشنرجموں کاڈوڈہ میں عوام کے ساتھ اجلاس 

لوگوں کی مانگوں اوردرپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی 

ڈوڈہ//ضلع انتظامیہ کی طرف سے عوام کے ساتھ ایک میٹنگ کاانعقادکیاگیاجس کی صدارت صوبائی کمشنرجموں سنجیوورماکررہے تھے۔ اس دوران میٹنگ میں معززشہریوں ، سیاسی کارکنان ،صدرمیونسپل کمیٹی وکونسلروں نے شرکت کی۔ اس دوران صدرمیونسپل کمیٹی ڈوڈہ ویدگپتانے گلیوں ،نالیوں کی تعمیرکیلئے رقومات واگزارکرنے کامطالبہ کیا۔چناب سٹیزن فورم کے صدرمحبوب اے ٹاک اورڈاکٹربشارت نے کہاکہ سابق ضلع ڈوڈہ کوتعمیروترقی کے شعبے میں نظرانداز کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے مجوزہ چارمیڈیکل کالجوں میں سے صرف میڈیکل کالج ڈوڈہ میں نامعلومات وجوہات کی بناپرکلاسزشروع نہیں کی جارہی ہیں جوکہ علاقہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ کے اشتیاق احمددیواورکانگریس کے آصف جہاں گتونے میونسپل حدودمیں سڑکوں کی خستہ حالی کامعاملہ اُجاگرکیااورمرمت پرزوردیا۔غلام حسن پامپوری نے کہاکہ منی سیکریٹریٹ اورہائوسنگ کالونی میں غیراستعمال شدہ اراضی پرسرکاری عمارتوں کی تعمیرکیجانی چاہیئے۔محبوب اے ٹاک اوراشتیاق احمدنے ڈوڈہ میں تفریحی پارکوں کی تعمیراوربس سٹینڈڈوڈہ کودوٹائیرپارکنگ میں تبدیل کرنے کامطالبہ کیا۔یوتھ این سی ضلع صدر نویدہاشمی اورپی ڈی پی کے سجادکھوکھرنے کہاکہ کچھ عرصہ پہلے کروڑوں روپے خرچ کرکے ٹرک ٹرمینل اورویسٹ منیجمنٹ پراسنگ پانٹ سے متعلق مسائل کواُجاگرکیااورمعاملے کی تحقیقات پرزوردیا۔اس دوران لوگوں نے دیسہ کپرن سڑک کی تعمیرکرکے خطہ چناب کی ترقی یقینی بنائی جائے اورسنہل ساہ دندان روڈ کی تعمیرکی بھی مانگ کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر اورضلع ترقیاتی کمشنرنے لوگوں کے مسائل کواطمینان سے سنااوربرسرموقعہ متعلقہ افسران کوہدایات دیں  اوریقین دہانی کرائی کہ اہم مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا۔