بھیم سنگھ کاقومی یکجہتی کونسل کااجلاس بلانے کا مطالبہ

تاریخ    9 جون 2019 (00 : 01 AM)   


نیو ڈسک
جموں//پنتھرس پارٹی کے سرپرست ہروفیسر بھیم سنگھ نے صدرہندسے مطالبہ کیا ہے کہ وادی کشمیر کی صورتحال پرغور کرنے کیلئے قومی یکجہتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیاجائے۔ انہوں نے صدر سے درخواست کی کہ فوری طور پر آرڈی ننس جاری کرکے جموں وکشمیر کے قوانین میں ترمیم کی جائے جس سے جموں وکشمیر کے لوگ پر امن ماحول میں رہ سکیں اور ہندستانی آئین میں دیئے گئے تمام آئینی اور بنیادی حقوق کا فائدہ انہیں حاصل ہوسکے۔پنتھر س سپریمو نے کہاکہ صدر کو  آرٹیکل 370کے تحت اس کا اختیار حاصل ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے آئین میں جو بقول اُ ن کے جموں وکشمیر کے لوگوں پر ہندستانی آئین کے مساوی تھوپا گیا ہے، ترمیم کرسکیں ۔ انہو ں نے کہا کہ جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 47کو فوری طورپر عمل میں لانے کی ضرورت ہے اور جموں وکشمیر میں نافذ صدر راج کے دوران صدر ہی واحد اتھارٹی ہیں جو جموںوکشمیر آئین کے کسی بھی التزام میں تبدیلی /ترمیم/اضافہ کرسکتے ہیں۔
 

تازہ ترین