جموں میں حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر2500بنکر تعمیر

مزید 10ہزار بنکروں کی تعمیرکانشانہ

تاریخ    9 جون 2019 (00 : 01 AM)   


نیو ڈسک
جموں//ریاستی انتظامیہ نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پر رہائش پذیر آبادی کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ جموں کے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر اب تک 2500زیر زمین بنکروں کو تعمیر کیا گیا۔ کے این ایس کے مطابق صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے سنیچروار کو صوبہ جموں کے تحت آنے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر زیر زمین بنکروں کی تعمیر پر جاری کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقعے پر صوبائی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ اب تک صوبہ جموں میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر2500زیر زمین بنکروں کو تعمیر کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود افسران نے بتایا کہ آنے والے وقت میں صوبہ جموں کے جموں، کٹھوعہ، سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر رہائش پذیر آبادی کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مزید 10ہزار بنکروں کو تعمیر کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک کل ملاکر 2514زیرزمین بنکر رتعمیر کئے گئے۔یاد رہے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر جاری زیرزمین بنکروں کی تعمیر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور دیہی ترقی محکمہ کے اشتراک سے عملائی جارہی ہے۔میٹنگ کے دوران ڈیوژنل کمشنر جموں سنجیوورما نے متعلقہ ایجنسیوں کو کام میں مزید سرعت لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر بنکروں کی تعمیر سے متعلق نشانے کو حاصل کیا جائے تاکہ وقت پر پروجیکٹ کو مکمل کیا جاسکے۔انہوں نے میٹنگ کے دوران تمام ڈپٹی کمشنرں کو ہدایت کی کہ وہ تعمیر کئے جارہے بنکروں پر جاری کام پر باریک بینی سے نظر گزر رکھیں اور سست رفتاری کی صورت میں ملوث انجینئر صاحبان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
 

تازہ ترین