جے ایم سی کے آزاد کارپوریٹروں کی ڈپٹی مئیر سے ملاقات

تاریخ    9 جون 2019 (00 : 01 AM)   


جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے آزاد کارپوریٹروں کے ایک وفد نے ڈپٹی میر ایڈوکیٹ پورنما شرما سے ملاقات کی۔اور انہیں کارپوریٹروں کے جائز مسائل پیش کئے۔ڈپٹی میر نے وفد کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ انکے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔وفد نے جو مطالبات پیش کئے ،اں میں آئین ہند کی 74ویں ترمیم کو جے اینڈ کے آئین میں لاگو کی جائے ،جسے نگر پالیکا ایکٹ کے نام سے بھی کہا جاتا ہے،جو ملک بھر میں یکم جون1993میں لاگو کی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے اسے ابھی تک ریاست جموں و کشمیر میں لاگو نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اس ترمیم کو ریاست میں لاگو کرنے کی اپیل کی ہے۔وفد نے کہا ہے کہ صفائی کرمچاریوں کی قلت کو پورا کیا جائے ،تاکہ جموں کو صاف و پاک رکھنے میں مدد ملے گی۔وفد نے کہا کہ کئی صفائی کرمچاری ریٹائر ہوئے ہیں جبکہ کئی صفائی کرمچاریوں کی موت ہونے کی وجہ سے کرمچاریوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور ہر ایک وارڈ کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے اسلئے مزید صفائی کرمچاریوں کی تعیناتی ضروری بن گئی ہے۔وفد نے تمام کارپوریٹروں کے حق میں فنڈز واگُذار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔وفد نے کم سے کم مہینے میں ایک اجلاس منعقد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ،تاکہ کارپوریٹروں کے کام کاج کا جائزہ لیا جا سکے۔وفد نے بجلی لائن مینوں اور ہیلپروں کی کمی کو بھی پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔وفد نے فی وارڈ میں کارپوریٹر کو ہنگامی نوعیت کی کامیں شروع کرنے کیلئے 10.۔لاکھ روپے الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔وفد نے بتایا کہ تمام کارپوریٹروں کو مرکزی معاونت والی سکیمیں لاگو کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس طریقہ کار کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا،تاکہ لوگوں کو ان سکیموں سے فائدہ دلایا جا سکے۔وفد نے کہا کہ پانی کی قلت اور بجلی کی غیراعلانیہ کٹوتی سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور متعلقہ محکموںکو ہدایت کی جائے کہ وہ شہر میں بجلی اور پانی کی باقاعدہ سپلائی یقینی بنائیں۔ وفد میں جوکارپوریٹر شامل تھے ،اُن میں وجے چودھری، شام لعل باسون ،پروفیسر یدھ ویر سنگھ ، انو بالی، سندھیہ گپتا، اند سنگھ سودن ، امت کامر گپتا، رانی دیوی اور جگدیش راج بھی موجود تھے 
 

تازہ ترین