تازہ ترین

حالیہ ہلاکتوں، حد بندی پینل کی حتمی رپورٹ کے متعلق پی اے جی ڈی کا اجلاس

تاریخ    14 مئی 2022 (49 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
 
سری نگر//عوامی اتحاد برائے گپکار ڈیکلریشن کی ایک میٹنگ ہفتہ کو سرینگر میں شروع ہوئی ہے جس میں حالیہ شہری ہلاکتوں اور حد بندی کمیشن کی حتمی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
خبر رساں ایجنسی کے این او نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اتحاد کے ارکان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی گپکار رہائش گاہ پہنچے جہاں صبح 11:30بجے ایک میٹنگ شروع ہونے والی تھی۔
 
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں کشمیر میں حالیہ ہلاکتوں اور حد بندی کمیشن کی طرف سے پیش کی گئی حتمی رپورٹ بھی شامل ہے۔
 
اس خبر کےشائع ہونے کے وقت تک اجلاس جاری تھا۔