تازہ ترین

کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

تاریخ    14 مئی 2022 (11 : 12 PM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
سری نگر//نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے ہی درج ایک کیس کے سلسلے میں وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
 
سرکاری ذرائع نے کے ڈی سی کو بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے این آئی اے کے دستے بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے شوپیان میں چھاپے مار رہے ہیں۔
 
جانچ ایجنسی نے مشتاق احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ ساکنہ نیو کالونی فیتھ پورہ بارہمولہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ مشتاق محکمہ تعلیم میں سرکاری ملازم ہیں۔
 
اسی طرح وادی کے دیگر حصوں میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 
ایک اہلکار نے کے ڈی سی سے تصدیق کی اور کہا کہ این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔