تازہ ترین

سری نگر: حرکت قلب بند ہونے سے سیاح کی موت

تاریخ    14 مئی 2022 (02 : 11 AM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
سری نگر//گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کی ہفتہ کو گرمائی دارالحکومت سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔
 
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو بتایا کہ سیاح کی شناخت سلمیٰ صدیقی کے طور ہوئی ہے، جو احمد آباد گجرات کے رہائشی صدیقی بھائی منصور کی اہلیہ ہے، جو ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی، سینے میں درد کی شکایت کی اور اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 
تاہم، ڈاکٹروں نے معمر خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد اسے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے مردہ قرار دے دیا۔