تازہ ترین

بڈگام میں گاڑی کی ٹکر سے شہری لقمہ اجل| لواحقین کا قتل کا الزام

تاریخ    14 مئی 2022 (57 : 10 AM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کی دیر شام ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔
 
تاہم مقتول کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔
 
اہل خانہ نے نیوز ایجنسی - کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ کل رات تقریباً 8.30 بجے وہ گھر پر تھا کہ کسی نے اسے باہر آنے کے لیے بلایا۔ "لیکن وہ گھر واپس نہیں آیا بلکہ اسے قریبی سڑک پر مقامی لوگوں نے خون میں لت پت پایا۔"
 
شہری کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد نبی شیخ ساکن کھیری گنڈ چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے جسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوگام منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
 
لواحقین نے انتظامیہ سے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی اپیل کی ہے۔
 
ایک اہلکار نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملہ کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے کہ یہ قتل ہے یا حادثہ۔