تازہ ترین

ایک روز کے وقفہ کے بعد جموں ضلع میں پھر3کورونا کیس

دیگر 9اضلاع میں اب کئی ہفتوں سے مسلسل کوئی کیس نہیں آیا

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے03نئے مثبت معاملے سامنے آے ہیںجبکہ4مریض شفایاب ہوئے ہیں۔اس دوران38افراد اس وقت بھی صوبہ میں مجموعی طور اس مرض سے جوجھ رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میںپچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ صوبہ جموں کے ضلع جموںمیں ہی معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ راجوری، ادھم پور ، کٹھوعہ ،ڈوڈہ ، سانبہ ،کشتواڑ ، پونچھ ، رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,52,00,369ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے13؍مئی2022کی شام تک2,47,46,238نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,54,131 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک64,94,248افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں27,413اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔55فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ5,07,042اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق59,54,987اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18,628کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,28,73,727تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔