تازہ ترین

مغوی لڑکی 24 گھنٹوں کی ریکارڈ مدت میں بازیاب،ملزم دھر لیاگیا

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
  بانہال // منگل کے روز بانہال کے ایک گاؤں سے محمد شریف ڈار کی طرف سے پولیس کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس ڈار نے کہا تھا کہ ان کی نابالغ بیٹی سکول گئی تھی اور اسے اعجاز احمد گنائی ولد عبدالخالق گنائی تحصیل کپواڑہ نے اغوا کر لیا ہے۔ ضلع پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کہ اس شکایت کے موصول ہونے کے فوراً بعد پولیس تھانہ بانہال میں زیر دفعہ 363 انڈین پینل کوڈ کے تحت کیس درج کیا گیا اور اس کیس کی مزید تحقیقات اور کاروائی کیلئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نذیر احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم کی  نگرانی ایس ڈی پی او بانہال نسار احمد خواجہ اور ایس ایچ او بانہال منیر احمد خان کر رہے تھے جبکہ ایس ایس پی رام بن موہیتا شرما نابالغ لڑکی کے اس اغواء کی مجموعی طور نگرانی کر رہی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ٹیم کو اغواہ کار کو گرفتار کرنے کیکئے فوری طور پر کپواڑہ کیلئے روانہ کیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق مسلسل تلاشی کاروائیوں اور چھاپوں کے بعد اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کو چوبیس گھنٹوں کی ریکارڈ مدت کے اندر اندر بازیاب کرایا گیا اور بانہال پولیس کی پیشہ ورانہ کاروائی کے دوران ملزم اعجاز احمد گنائی کو بھی دھر دبوچ کر پولیس سٹیشن بانہال میں بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں بازیاب کروائی گئی لڑکی کو ضروری قانونی لوازمات کے بعد لڑکی کو والدین کے سپرد کیا گیا۔