تازہ ترین

ڈاکٹر کمال نے پروفیسر بھیم سنگھ کی عیادت کی

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہدایت پر پارٹی کے ایک اعلیٰ قیادتی وفد نے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں سُپر سپیشلٹی ہسپتال جموں جاکر وہاں زیر علاج سینئر سیاسی رہنما اور پینتھرس پارٹی سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ کی عیادت کی اور اُن کی صحت یابی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی سکریٹری جموں شیخ بشیر احمد اور ڈاکٹر فاروق مغل بھی تھے۔انہوں نے موصوف کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے اُن کی صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں اور دعائوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تجربہ کار اور قدآور سیاسی شخصیت جموں و کشمیر کی سیاست میں جوش بڑھانے کے لئے جلد صحت یاب ہوجائیںگے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اور ان کی پارٹی نیشنل کانفرنس کو جموں و کشمیر کیلئے 5اگست2019کے فیصلوں کی واپسی اور جموںوکشمیر میں براہ راست مرکز کی حکمرانی کے خاتمے کیلئے جمہوری حکومت کے قیام کیلئے جاری جدوجہد کیلئے نیک خواہشات اور کامیابی کیلئے دعا کی۔