تازہ ترین

کٹرہ میں یاتری بس میں آگ4ہلاک،22زخمی

لیفٹیننٹ گورنر کا مہلوکین کے لواحقین کو 5لاکھ روپے دینے کا اعلان

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


جموں//شری ماتاویشنوی دیوی مندر سے جموں آرہی ایک بس میں آگ لگنے سے4یاتری ہلاک اور22شدیدزخمی ہوگئے ۔شاہدین کے مطابق  بس زیرنمبرJK14-8131کٹرہ سے جموں آرہی تھی اورکٹرہ قصبے کے باہر اس میں آگ پراسرارطور لگ گئی۔مسافروں نے جلتی گاڑی سے چھلانگیں ماری۔لوگوں کے مطابق پولیس اور فائربرگیڈ بھی موقعہ پرپہنچ گئے۔اگرچہ بس میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی گئی لیکن اس واقعہ میں بس بری طرح جل گئی۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایاجارہا ہے ۔زخمیوں کومقامی لوگوں اور پولیس نے اسپتال پہنچایا ۔اگرچہ سرکاری طور اس کی تصدیق نہیں ہوئی لیکن بتایاجاتا ہے کہ 4مسافر آگ کے دوران جھلس کرہلاک ہوگئے۔ادھرلیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے کٹراہ میں المناک بس حادثہ میں جان بحق ہونے والے لواحقین کے لئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنایا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ کٹراہ میں المناک بس حادثے میں جانوں کے زیاں سے اِنتہائی دُکھ ہوا ہے ۔ میں سوگوار کنبوں کے ساتھ اَپنے گہرے دُکھ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکرتا ہوں۔‘‘