تازہ ترین

امرناتھ یاترا کی سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ

داخلہ سیکریٹری کی صدرات میں اہم مشاورت

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی//مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے جمعہ کو امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ۔سالانہ یاترا دو سال کے وقفے کے بعد 30 جون کو شروع ہونے والی ہے۔ بھلا نے وزارت داخلہ میں وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر انتظامیہ وریاستی پولیس کے سینئر افسران، انٹلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان اور سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ،بی ایس ایف سربراہ پنکج سنگھ کے ساتھ میٹنگ بلائی۔میٹنگ میں فوج کے افسران بھی موجود تھے۔امرناتھ شرائن بورڈ کے ارکان نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لیا۔ بھلا کو یاترا کے دوران مخصوص مقامات کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال سے متعلق سیکورٹی اپ سے آگاہ کیا گیا۔یہ میٹنگ جموں و کشمیر کے ان کے ایک دن کے دورے کے تقریباً ایک ماہ بعد منعقد کی گئی تھی جس میں انہوں نے امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ حالیہ پر تشدد واقعات کے بعد وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میں کام کرنے والی سیکورٹی ایجنسیوں سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو بڑھانے کے لئے کہا ہے۔ وزارت داخلہ نے یاترا کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کے مقصد کے لیے سی آر پی ایف کی تقریباً 50 کمپنیوں کو پہلے ہی  وادی بھیج دی ہے۔ جموں و کشمیر میں اس سال تقریباً تین لاکھ یاتریوں کی آمد کا امکان ہے۔ آن لائن رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے، یاترا 30 جون سے 11 اگست کے درمیان 43 دنوں کے لیے مقرر ہے۔