تازہ ترین

کاشی وشوناتھ مندر- گیان واپی مسجد

سپریم کورٹ کا فوری حکم دینے سے انکار

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی//یو این آئی//سپریم کورٹ نے جمعہ کو اتر پردیش میں وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر-گیان واپی مسجد کمپلیکس میں سروے کے کام کو روکنے کی درخواست پر کوئی فوری حکم جاری کرنے سے انکار کردیا۔یف جسٹس این۔ وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے کہاکہ "ہم اس معاملے سے واقف نہیں ہیں، تو ہم حکم کیسے پاس کر سکتے ہیں؟"تاہم سپریم کورٹ نے کہاکہ "متعلقہ دستاویزات کو دیکھنے کے بعد ہم اسے لسٹیڈ کریں گے ۔"سینئر وکیل ایچ احمدی، جو ٹرائل کورٹ کے حکم سے پہلے جوں کی توں حالات کی کوشش کر رہے ہیں، نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ یہ سروے آج (13 مئی) کیا جا رہا ہے ۔ اس معاملے کی فوری سماعت کی ضرورت ہے ۔ اس پر عدالت نے کہا کہ وہ ابھی کوئی حکم نہیں دے سکتی۔ وہ اس معاملے کو لسٹیڈ کرے گی۔مسٹر احمدی نے خصوصی تذکرہ کے دوران اس معاملے کو فوری قرار دیا تھا اور فوری سماعت کرتے ہوئے سروے پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔