تازہ ترین

مودی کے ہاتھوںمدھیہ پردیش حکومت کی سٹارٹ اپ پالیسی کا افتتاح

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


اندور//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام  مدھیہ پردیش حکومت کی اسٹارٹ اپ پالیسی 2022 اور ایک اسٹارٹ اپ پورٹل کا ویڈیو لنک کے ذریعے یہاں نوجوان کاروباریوں کی موجودگی میں آغاز کیا۔نئی پالیسی کے تحت اسٹارٹ اپس کو ملازمین کی تنخواہوں اور کرایہ پر سبسڈی ملے گی۔مودی نے اس موقع پر چند کاروباریوں سے ان کے اسٹارٹ اپس کے بارے میں جاننے کے لیے بات چیت کی، اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کو کیسے فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 2014 میں ملک میں 300 سے 400 اسٹارٹ اپس تھے، لیکن آٹھ سالوں میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اب 70,000 تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس ہیں۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اندور میں تقریب سے خطاب کیا۔نئی پالیسی کے تحت، ریاستی حکومت اسٹارٹ اپس کو کام کی جگہ، تنخواہوں اور پروڈکٹ پیٹنٹ کے لیے کرائے پر سبسڈی دے گی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ سرکاری خریداریوں میں اسٹارٹ اپس کے لیے بھی کوٹہ ہوگا۔اگر کوئی سٹارٹ اپ کرائے کی جگہ سے کام کر رہا ہے، تو 5000 روپے ماہانہ کرایہ کے لیے ادا کیے جائیں گے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ اسے 25 ملازمین تک کی تنخواہ کے لیے ہر ماہ 5,000 روپے فی کس ملیں گے۔
 

’ من کی بات‘

 اہل وطن سے تجاویز طلب

نئی دہلی// وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے لئے اہل وطن سے تجاویز دینے کے لئے کہا ہے ۔مسٹر مودی کے من کی بات پروگرام کی اگلی قسط 29مئی کو نشر کی جائے گی۔وزیراعظم نے جمعہ کو ایک ٹوئٹ میں کہاکہ میں آپ سب کو اس مہینہ کی من کی بات کے لئے اپنی تجاویز شیئر کرنے کے لئے مدعو کرتا ہوں جس کی نشریات 29مئی کو ہوگی۔ میں نمو ایپ اور مائی گوو پر آپ کے تبصروں کا انتظار کروں گا۔ آپ ٹیلی فون نمبر 1800-11-7800پر بھی اپنا پیغام ریکاڈ کرا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ سال 2014میں مودی حکومت کے مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیراعظم نریندر مودی ہر مہینہ کے آخری اتوار کو ریڈیو کے ذریعہ اہل وطن کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کرتے ہیں۔