تازہ ترین

پیری میں سزا کیا مجھے مولیٰ یہ دے گیا

تاریخ    1 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


 

(بروفات برادرِ عزیز شکتی کمار رانا)
 
پہلے تو میری بہن کے بیٹے کو لے گیا
تیری رضا میں مان کر یہ ضرب سہہ گیا
پھر تیرویں پہ بھائی کو مجھ سے جُدا کیا
پیری میں سزا کیا مجھے مولیٰ یہ دے گیا
 
زندہ ہے خلق آپ کی اُمیدو آس پر
تیرے ہی بدیں زندگی ہے سب کی راس پر
اِک مفلس و نادار کا شکورہ ہے تجھ سے یہ
یکساں نگاہ کیوں نہیں ہے عام و خاص پر
 
اِک کو طویل عُمری دی راحت کے واسطے
راہِ قلیل اِک کو مُسافت کے واسطے
مارا شکم میں کِسی کو یہ ماجرا ہے کیا
اس پہ خیال آمادہ ہے بغاوت کے واسطے
 
ارتھی عزیز بھائی کی دیدے تیار ہے
کاندھوں پہ بڑے بھائی کے یہ ہوئی سوار ہے
لے جا تُو مجھے پیشتر اس معرکہ سے دُور
بارِ گراں میرے لئے مولیٰ یہ ہارہے
 
کتنا رحیم اے خُدا تو درد مند ہے
تُو ہی تو اِس جہان میں اک ارجمند ہے
حاضر عشاقؔ درپہ ہے اِک ملتجی کے طور
رخصت کا میری کیوں نہیں تُو فکر مند ہے
 
عشاق کشتواڑی 
کشتواڑ،موبائل نمبر؛9697524469