تازہ ترین

دل کا دورہ پڑنے سے ایس پی او کی موت

تاریخ    29 جنوری 2022 (16 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
 
 
بارہمولہ//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بڈمولہ ناروا علاقے میں ایک پنڈت خاندان کی حفاظت کرنے والے اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔
 
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایس پی او کی شناخت شکیل احمد راتھر ولد علی محمد راتھر ساکنہ ملپورہ ناروا کے طور پر کی گئی، جوحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ متوفی ضلع کے بڈمولہ ناروا علاقے میں پنڈت خاندان کے لیے سیکورٹی گارڈ کے طور پر تعینات تھا۔
 
حکام نے بتایا کہ طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔