تازہ ترین

بھارت میں کورونا معاملات میں کمی|2 لاکھ 35ہزار کیسز درج

تاریخ    29 جنوری 2022 (50 : 11 AM)   
(File photo)

نیوز ڈیسک
 
 
نئی دہلی//بھارت میں گزشتہ روز کے مقابلے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 35 ہزار 532 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 
 
وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 871افراد کی موت ہوئی ہے۔
 
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 35 ہزار 939 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
 
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 20 لاکھ 4 ہزار 333 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔
 
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 165 کروڑ 4 لاکھ 87 ہزار 260 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
 
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 17 لاکھ 59 ہزار 434 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک بھارت میں کُل 72 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار 705 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔