تازہ ترین

گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس لگانے کی ہدایات

تاریخ    29 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//سرینگر پولیس نے جمعہ کو لوگوں سے کہا کہ وہ گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس لگائیں تاکہ گاڑیوں کی چوری اور دیگر جرائم سے بچا جا سکے۔ پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اطلاع دی کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر عدم تعمیل کے خلاف مہم جلد ہی شروع کی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ احکامات کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے’’تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ہر قسم کی گاڑیوں میں ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس لگائیں، اس سے گاڑیوں کی چوری، گاڑیوں سے متعلق دیگر جرائم پر قابو پایا جا سکے گا، عدم تعمیل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘