تازہ ترین

موزمبیق اور ملاوی میں سیلاب

مرنے والوں کی تعداد 12ہوگئی

تاریخ    29 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


ماپوتولیلونگوے // افریقی ملک موزمبیق اور ملاوی میں بارش اور سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکام اور امدادی ادارے سیلاب کے اثرات کا اندازہ لگارہے ہیں،جو جنوبی افریقا تک پھیلے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 895 کو نکال لیا گیا ،جب کہ 54 زخمیوں کا اسپتال منتقل کیا گیا۔ موزمبیق میں 20ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے،جب کہ 600 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔امدادی کارروائیوں کے لیے ڈرون اور کشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ادھرافریقی ملک یوگنڈا میں ایک ہاتھی نے حملہ کر کے سعودی سیاح کو کچل دیا۔ سعودی سیاح ایمن سید شاہانی اپنے 3دوستوں کے ساتھ وین میں سوار تھا۔ راستے میں ایک مقام پر چند منٹ آرام کے لیے گاڑی کو روکا گیا تو وہ اور تینوں دوست نیچے اتر گئے۔ وہاں ہاتھی کا بچہ نظر آیا تو انہوں نے تصویر لینے کی کوشش کی،تاہم قریب موجود بڑے ہاتھی نے انہیں مہلت نہیں دی۔