تازہ ترین

یوکرائنی سرحد پر روس کی فوجی مشقیں

تاریخ    27 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


ماسکو //روس نے یوکرائن کی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کی وڈیو جاری کرکے عزائم ظاہر کردیے۔ وڈیو میں روسی فوجی ٹینکوں اور جدید میزائل لانچروں سمیت مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ ادھر امریکا نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو مختصر نوٹس پر تعینات کرنے کے لیے الرٹ جاری کردیا۔ نیٹو نے بھی مشرقی یورپ میں اپنی موجودگی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔روس نے کہا ہے کہ امریکہ موجودہ تنازع کو مزید ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے ، روس نے یوکرین معاملے پر امریکی کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ موجودہ تنازع کو مزید ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے‘امریکہ معلومات کے ذریعے اور عملاً کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے ‘معاملے میں کوئی بھی چیز تبدیل نہیں ہو رہی‘امریکہ نے یوکرائن بحران میں کسی غیر متوقع صورتحال کے مقابل نیٹو جوابی عمل فورسز فعال ہونے کی صورت میں تعاون کیلئے 8 ہزار 500 فوجی تیار رکھے ہوئے ہیں‘موجودہ مرحلے کے مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ‘مذاکرات کو ہم نے کس وقت اور کس شکل میں دوبارہ شروع کرنا ہے جاننے کیلئے ہم جواب کے منتظر ہیں۔ بدھ کو روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ، روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے اور ہمیں اس پر تشویش ہے۔پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ‘‘امریکہ کی طرف سے معلومات کے ذریعے بھی اور عملاً بھی کشیدگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں کوئی بھی چیز تبدیل نہیں ہو رہی۔ ہم امریکہ کے اس نوعیت کے اقدامات پر نہایت پُر تشویش نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔پیسکوف نے کہا ہے کہ، امریکہ نے، یوکرائن بحران میں کسی غیر متوقع صورتحال کے مقابل نیٹو جوابی عمل فورسز فعال ہونے کی صورت میں، تعاون کے لئے 8 ہزار 500 فوجی تیار رکھے ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین