تازہ ترین

محض فوٹو شوٹ کے لئے ترنگے کی توہین کی جا رہی ہے: عمر عبداللہ

تاریخ    26 جنوری 2022 (46 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہنا ہے کہ محض فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کی جا رہی ہے۔
 
 
انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچ گئی ہے۔
 
 
موصوف نے ان باتوں کا اظہار سری نگر کے لالچوک میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر پر یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے ترنگا لہرانے کے چند گھنٹے بعد غائب ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔
 
 
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ترنگا (گھنٹہ گھر پر) دو گھنٹوں کے بعد ہی غائب ہوگیا ایک دن کو بھی یہ وہاں نہیں رہاُ‘۔
 
 
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کیوں کی جاتی ہے کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچی ہے‘۔