تازہ ترین

آرمی گڈ ول اسکولوں کامالی استحکام

فوج کی اندرانی بالن فائونڈیشن کے ساتھ مفاہمت

تاریخ    26 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


  سرینگر//کشمیرمیں فوج کی طرف سے چلائے جاررہے اسکولوں کے مالی استحکام کیلئے فوج نے منگل کو اندرانی فائونڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے،جس کی رو سے آئندہ پانچ سال تک تین کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی امدادملے گی اوران اسکولوں کاڈھانچہ بہتر بنانے اوربہتر طور ان اداروں کو چلانے میں مددملے گی۔یہ چنار کمان کا اندرانی فائونڈیشن کے ساتھ گزشتہ برس کے معاہدے کے بعد دوسرامعاہدہ ہے۔یہ مفاہمت نامہ فوج کے اضافی چار گڈوِل اسکولوں باروب،بالاپور،داوراوربہی باغ  اسکولوں کے مالی استحکام کیلئے کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چنارکمان کے سربراہ لیفٹیننٹ  جنرل ڈی پی پانڈے نے اندرانی فائونڈیشن کے پنیت بالن اورجھانوی دھارئیوال کے ہمراہ کی۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے چنارکمان کے سربراہ کے کہا کہ اندرانی بالن فائونڈیشن ایک بہبودی فائونڈیشن ہے جو ملک بھر میں رفاعی کاموں میں سرگرم ہے۔پنیت بالن کی سربراہی میں ادارے کے پاس سماجی بہبود،تعلیمِ ،صحت،اورکھیل کود کے کاموں میں کافی تجربہ ہے۔