تازہ ترین

وادی میں معیاری گوشت، دودھ اور دیگراشیائے خوردنی کو یقینی بنانے کا عزم

صوبائی کمشنر نے فوڈ سیفٹی اقدامات کے نفاذکاجائزہ لیا

تاریخ    26 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//صوبائی کمشنر پانڈورانگ پولے نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران وادی میں معیاری گوشت، دودھ اور دیگراشیائے خوردنی کو یقینی بنانے کیلئے ہوئی پیش رفت کاایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔میٹنگ میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنر نے فوڈ سیفٹی محکمہ کو ہدایت دی کہ موبائل ٹیسٹنگ لیبزکوجی پی ایس کے ذریعے جوڑنے کومکمل کریں ۔ انہوں نے انہیں یہ ہدایت بھی دی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اس کو قابل کار بنانے کو مکمل کرکے موبائل لیبز کی جانچ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں پرزوردیا کہ التواء میں پڑے معاملوں کو تیزتربنیاد پرنمٹائیں۔ انہوں نے انہیں ہدایت دی کہ وہ ہفتہ میں دو تین دن التواء میں پڑے کاموں کو نمٹانے کیلئے مخصوص رکھیںاورفوڈسیفٹی ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کریں۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ سے زیادہ عرصے سے التواء میں پڑے معاملوں کو فوری طورنمٹایاجاناچاہیے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ یونیورسٹیوں جن میں سکاسٹ، کشمیریونیورسٹی، اسلامک یونیورسٹی شامل ہیں،میں ٹیسٹنگ سہولیات اور افرادی قوت کواستعمال کریں۔انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ذبح خانوں کو فوری طور قابل کار بنائیں۔