تازہ ترین

آزاد پدم بھوشن سے سرفراز

تاریخ    26 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// صدر ہند کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر مختلف شعبوں میں ممتاز خدمات پیش کرنے والوں کو  ملک کے سب سے اعلیٰ سیول ایوارڈپدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری سے نوازا گیا ہے ۔ سابق چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سمیت 4افراد کوپدم وبھوشن، جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد سمیت17کو پدم بھوشن اور جموں کشمیرکے ایک کھلاڑی فیصل علی ڈار سمیت 107کو پدم شری ایورڈ دیئے گئے ہیں۔سابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو پس از مرگ پدم وبھوشن کے اعزاز سے نوازا گیا گیا۔ غلام نبی آزاد اور کھیل شعبے میں فیصل ڈار کو شہری اعزاز دیئے گئے ہیں۔ یہ اعزازات صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے ان رسمی تقاریب میں دیئے جاتے ہیں جو عام طور پر ہر سال مارچ یا اپریل کے آس پاس راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوتی ہیں۔ اس سال صدر ہند نے مجموعی طور پر  128پدم ایوارڈوں کی منظوری دی ہے۔پدم ایوارڈملک کے اعلی ترین سول ایوارڈہیں۔ یہ ایوارڈ مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی پر دیئے جاتے ہیں، جن میں آرٹ، سماجی کام، عوامی امور، سائنس اور انجینئرنگ، تجارت اور صنعت، طب، ادب اور تعلیم، کھیل، سیول سروس وغیرہ شامل ہیں۔امسال ایوارڈ پانے والوں میں 34خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 13کو بعد از مرگ ایورڈ کیلئے چنا گیا ہے۔