تازہ ترین

۔26جنوری کی تقریبات آج| وادی میں ہائی الرٹ

جموں شہر میں بھی چیکنگ و ناکوں پر تلاشیاں

تاریخ    26 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// وادی میں26جنوری کی تقریبات سے ایک دن پہلے ہی سرینگر سمیت وادی بھر میں سہ پہر بعد لوگوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر رہی اور ٹرانسپورٹ بھی تقریباً بند ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم جبکہ سرینگر کے سونہ وار کرکٹ اسٹیڈیم میں مشیر آر آر بھٹناگر تقاریب کی صدارت کرکے سلامی لیں گے۔ سرینگر میں2روز قبل ہی سونہ وار اسٹیڈیم کو فورسز نے اپنی تحویل میں لیا جبکہ پیر کی شام تقریب کی جگہ تک جانے والے راستے کو دونوں جانب ہر طرح کی نقل و حمل کیلئے بند کیا گیا۔تقریبات کیلئے پر امن انعقاد کیلئے اگر چہ جموں وکشمیر کے دونوں خطوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تاہم وادی میں غیر معمولی حفاظت کے اقدامات اٹھائے گئے ۔ وادی میں منگل کی سہ پہر تک تقریباً عام لوگوں، اور مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہوئی جبکہ نجی ٹرانسپورٹ میں بھی بہت کمی آگئی۔سیول لائنز کے سبھی بڑے بازار بند ہوئے اور سیکورٹی فورسز ہر جگہ دکھائی دے رہے تھے۔ اسٹیڈیم کے علاقوں کو فورسز کیمپوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ سونہ وار کرکٹ سٹیڈیم کے ارد گرد تین ٹائروں والے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد پولیس وفورسز کا حصار قائم کیا گیا ہے ۔ اسٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑکوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ۔ خاردار تاروں سے سڑکیں بند کی گئی ہیں۔وادی کے ضلع صدر مقامات اور دیگر قصبوں میں بھی حفاظتی بندوبست سخت کیا گیا ہے۔سبھی اضلاع کے بازاروں میں چہل پہل کم رہی اور سی پہر بعد لوگوں کی آمد و وفت میں بھی خلل پڑا۔ہر ایک قصبے میں پولیس و سیکورٹی فورسز نے چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے اور تلاشیاں لی گئیں۔ادھرجموں شہر میں منگل کو معمول کا کاروبار ہوتا رہا۔دکانیں شام دیر گئے تک کھلی رہیں اور ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلتا رہا۔تاہم مولانا آزاد روڑ سٹیڈیم کے ارد گرد سیکورٹی کا بندو بست سخت کردیا گیا ہے۔شہر کے سبھی ناکوں پر پولیس تعینات رہی جو گاڑیوںکی چیکنگ کررہے تھے۔
 
 

یوم جمہوریہ کی تقریبات

۔7افسران کی تعیناتی میں ادلابدلی

بلال فرقانی
 
سرینگر// حکومت نے 26جنوری کی تقریبات میں ڈیوٹی کیلئے مامورکیلئے7افسران کی ادلا بدلی کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے26جنوری کی تقریباٹ کیلئے40سنیئر افسراں کی تعیناتی عمل میں لائی تھی،تاہم ان میں سے7افسران کی ادالا بدلی کی گئی ہے۔محکمہ سماجی بہبود کے انڈر سیکریٹری سنجے پنڈتا کی جگہ قانون ساز اسمبلی کے انڈر سیکریٹری چمیلی سنگھ، سروس سلیکشن بورڈ کے انڈر سیکریٹری بیشن داس کی جگہ قانون ساز اسمبلی کے انڈر سیکریٹری پرویز احمد،سروس سلیکشن بورڈ کے انڈر سیکریٹری کاشف الطاف کی جگہ قانون ساز اسمبلی کے انڈر سیکریٹری قاضی مشتاق اور محکمہ افزائش بھیڑ و جانور کے انڈر سیکریٹری محب علی بخاری کی جگہ ڈیولپمنٹ و پلاننگ محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ شکیل احمد کو تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ جل شکتی کے انڈر سیکریٹری اکشر کوتوال کی جگہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ چمن لال،محکمہ جنگلات وماحولیات کے انڈر سیکریٹری امجد حسین کینو کی جگہ محکمہ سوشیل ویلفیئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ فیاض احمد شیخ اور سروس سلیکشن بورڈ کے انڈر سیکریٹری تیج کرشن دھر کی جگہ محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نظارت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد اشرف کو تعینات کیا گیا ہے۔ 
 
 

۔150فٹ اونچا ترنگا

شوپیان میں لہرایا جائیگا

یو این آئی
 
سرینگر// وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر سب سے اونچا ترنگا ضلع شوپیاں میں لہرایا جائے گا۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوپیاں کے بلہ پورہ علاقے میں واقع آرمی گڈ ول اسکول میں150 فٹ اونچا ترنگا لہرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ترنگا کشمیر میں امن و حب الوطنی کی علامت کو اجاگر کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب سے اونچا ترنگا لہرانے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کو عملی شکل دی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں سال گذشتہ سب سے اونچا ایک سو فٹ ترنگا گلمرگ میں لہرایا گیا تھا اور فوج کی جس یونٹ نے گلمرگ میں یہ ترنگا لہرایا تھا وہی یونٹ شوپیاں میں بھی سب سے اونچے ترنگے کو لہرانے والی ہے ۔
 

 

 

سب سے زیادہ بہادری کے تمغے 

۔115پولیس اہلکاروں کو دیئے گئے

یو این آئی
 
نئی دہلی// یوم جمہوریہ کے موقعہ پر  جموں کشمیر کے  115پولیس اہلکاروںنے میڈل حاصل کئے، جن میں ممتاز خدمات صدراتی میڈل اور 15 اتکرشٹ سیوا میڈل شامل ہیں۔ملک بھر میں کسی بھی پولیس فورس میں جموں و کشمیر پولیس نے سب سے زیادہ تمغے حاصل کئے ہیں۔اس بات سے پرخوش ہو کر ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے منگل کو جموں و کشمیر کو تعاون فراہم کرنے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، ریاست کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، داخلہ سکریٹری اور وزارت داخلہ کے دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔ایک ٹویٹ میں، جے اینڈ کے پولیس نے بھی ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ریاستی پولیس لگن اور جوش کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (جموں) مکیش سنگھ اور منیش کمار سنہا (ہیڈ کوارٹر) نے ممتاز خدمات کے لیے پریزیڈنٹ کا پولیس میڈل حاصل کیا ہے ۔جموں و کشمیر پولیس کو ریاست کو وقت پراور کارروائی کے لائق انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کا کریڈٹ دیا گیا ہے ، جس سے کئی ملی ینٹوں کو مارا گیا ۔ سال 2021 میں، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی 100 کامیاب انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں، ریاست میں 44 اعلیٰ کمانڈروں اور 20 غیر ملکیوں سمیت 182 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔فہرست کے مطابق ملک میں کل 189 پولیس میڈل میں سے، جموں و کشمیر پولیس کو 115 تمغوں سے نوازا گیا ، جو تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور ہندوستان کی دیگر تنظیموں میں سب سے زیادہ تمغے ہیں۔ دو سینئر افسران کو صدارتی پولیس میڈل برائے امتیازی خدمات  سے نوازا گیا ہے اور پولیس کے 15 اہلکاروں کو میرٹوریس سروس کے لیے پولیس میڈل سے نوازا گیا ۔، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں زون اور جناب ایم کے سنہا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، ہیڈ کوارٹر، پی ایچ کیو کو ممتاز خدمات کے لیے صدارتی پولیس میڈل سے نوازا گیا ۔جن افسران اور اہلکاروں کو شاندار خدمات کے لیے پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے ان میں ایس ایس پی حسیب الرحمان، ایس ایس پی سوارن سنگھ کوتوال، ایس ایس پی راجندر کمار گپتا، ایس ایس پی ونے کمار شرما، ڈی وائی ایس پی جگدیو سنگھ، ڈی وائی ایس پی جبین اختر، ڈی وائی ایس پی کلدیپ کمار، انسپکٹر جنرل شامل ہیں۔ عاشق حسین ملک، انسپکٹر محبوب حسین بانڈے، انسپکٹر (ایس) سنجے کمار پنڈتا، انسپکٹر (ایس) سنیتا ہنڈو، ایس آئی کرپال سنگھ، اے ایس آئی (ٹیلی کام) محمد مقبول کمار، ایچ سی پرشوتم کمار، اور ایس جی سی ٹی۔ مشتاق احمد بٹ بھی شامل ہیں۔