تازہ ترین

نڈال سیمی فائنل میں، 21ویں گرینڈ سلیم خطاب سے دو قدم دور

تاریخ    26 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


میلبورن// اسپین کے رافیل نڈال نے منگل کے روز کناڈا کے ڈینس شاپووالوف کو پانچ سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دے کر ساتویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا اور اب وہ ریکارڈ 21ویں گرینڈ سلیم سے صرف دو قدم دور رہ گئے ہیں۔  میلبورن میں اپنے 14ویں کوارٹر فائنل میں کھیلتے ہوئے ، نڈال نے چار گھنٹے اور سات منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں شاپووالوف کے خلاف پانچ سیٹوں میں 6-3، 6-4، 4-6، 3-6، 6-3 سے جیت درج کی۔ جیت کے بعد نڈال نے کہا، " میرے لئے یہاں راڈ لیور ایرینا میں ایک بار پھر کھیلنا ہی سب کچھ ہے ۔ اس لیے میں پرجوش ہوں اور ہر کسی کا شکریہ ادا کرنا کافی نہیں ہے ۔" انھوں نے مزید کہا، "سچ یہ ہے کہ دو ماہ قبل ہمیں نہیں معلوم تھا کہ ہم ٹور پر واپس جا سکیں گے یا نہیں، میرے لیے دوبارہ ٹینس کھیلنا زندگی کا تحفہ ہے ۔ ریکارڈ 21 واں گرینڈ سلیم مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے کی امید میں اسپینیارڈ سیمی فائنل میں ساتویں سیڈ یافتہ ماتیو بیریٹنی (اٹلی) یا 17ویں سیڈ گائل مونفلز (فرانس) سے مقابلہ کریں گے ۔ دریں اثنا، امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز نے چیک جمہوریہ کی رولاں گیرو چیمپئن باربورا کریزیکووا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے مقابلے کیز نے موجودہ سنگلز اور ڈبلز چیمپئن باربورا کریزیکووا پر صرف ایک گھنٹے 25 منٹ میں چھ۔تین، چھ۔دو سے جیت حاصل کی۔یواین آئی