تازہ ترین

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز

آسٹریلیائی ٹیم میں تیزگیندباز جوش ہیزل ووڈکا انتخاب

تاریخ    26 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


میلبورن//چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے آخری چار میچوں سے باہر ہو نے والے تیزگیندباز جوش ہیزل وڈ کو سری لنکا کے خلاف 11 فروری سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی گھریلوٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلیائی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔تجربہ کار تیز گیند باز انگلینڈ کے خلاف گابا میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے ،جس کی وجہ سے انہوں نے دوسری اننگز میں صرف 14اوورز گیندبازی کی ۔بعد ازاں انہوں نے شدید چوٹ کی وجہ سے آخری چار ٹیسٹ میچوں میں سے کسی میں بھی حصہ نہیں لیا۔ ہیزل ووڈ کے علاوہ، ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز بین میک ڈرموٹ بھی شامل ہیں، جنہیں حال ہی میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 2021-22 سیزن میں 'پلیئر آف دی ایئر' قرار دیا گیا تھا۔ وہ 153.86 کے اسٹرائیک ریٹ سے 577 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے ۔ میک ڈرموٹ نے آسٹریلیا کے لیے دو ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ وہ اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے گزشتہ سال بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔ان دوروں میں شامل آل راؤنڈر موئسس ہینرکس بھی ٹی ٹوئنٹی سیٹ اپ میں واپسی کرچکے ہیں ۔ تجربہ کار آل راؤنڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت سڈنی سکسرز بی بی ایل 22-2021 سیشن میں ناک آوٹ مرحلہ میں پہنچا تھا۔ وہ چار ٹیسٹ، 16 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ان سب کے علاوہ، حال ہی میں ختم ہونے والی ایشز سیریز میں 'پلیئر آف دی سیریز' رہنے والے ٹریوس ہیڈ اور فاسٹ بولر جھائی رچرڈسن نے بھی واپسی کی ہے ، جب کہ وہ گزشتہ سال آسٹریلیا کی آئی سی سی ٹئ ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن تھے ۔ مشل مارش اور ڈیوڈ وارنر سیریز سے محروم ہوجائیں گے کیونکہ دونوں سری لنکا سیریز کے بعد ہونے والے دورہ پاکستان کی تیاری کر رہے ہیں۔ آسٹریلیائی ہیڈ کوچ جسٹن لینگر اور کئی دیگر معاون عملہ نے بھی دورہ پاکستان سے قبل چھٹی لے لی ہے ۔ لینگر کی غیر موجودگی میں اینڈریو میکڈونلڈ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ آسٹریلیا کی قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی نے ایک بیان میں کہا: "ٹیم اس سال کے آخر میں گھر پر ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دفاع کے لیے تیاریاں شروع کر دے گی۔