تازہ ترین

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 82ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں

تاریخ    25 جنوری 2022 (45 : 12 PM)   
(File Photo)

یو این آئی
 
نئی دہلی//بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 82 ویں روز بھی گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔
 
دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیاتھا۔ 
 
اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
 اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
 
سنگاپور میں صبح کے وقت لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 86.70 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 0.31 فیصد اضافے کے ساتھ 83.57 ڈالر فی بیرل پر تھی۔
 
زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔
 
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
 
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
 
میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی ………….95.41…….. 86.67
کولکتہ ......104.67.......89.79
ممبئی .............. 109.98.......94.14
چنئی ............... 101.40 .......... 91.43
 

تازہ ترین