تازہ ترین

ملک میں کورونا معاملات میں گراوٹ، ایک روز میں 2.55لاکھ کیسز رپورٹ

تاریخ    25 جنوری 2022 (41 : 11 AM)   
(Aman Farooq)

نیوز ڈیسک
 
نئی دہلی// ملک میں کئی دنوں کے بعد کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد 3 لاکھ سے کم ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 55 ہزار 874 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔
 
 تاہم ہلاکتوں کی تعداد اب بھی تشویشناک ہے۔ اس وقت ملک میں کووڈ انفیکشن کی شرح 15.2 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے 22 لاکھ سے زیادہ معاملے فعال ہیں۔
 
واضح رہے کہ پیر کے روز ملک بھر سے کورونا کے 3.06 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے یعنی آج کورونا کے 50190 کیسز کم رپورٹ ہوئے ہیں۔
 
 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2,67,753 افراد نے شفایابی حاصل کر لی ہے، جبکہ 614 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 
 
ملک میں اب تک 490462 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 37071898 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
 
کورونا ٹیسٹنگ کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1649108 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں اب تک 71.88 کروڑ کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
 
 دوسری طرف کورونا ٹیکہ کاری کی بات کریں تو ملک میں اب تک 162.92 کروڑ کووڈ ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
 

تازہ ترین