تازہ ترین

گول میں لوگ سڑک پر برف ڈالنے سے گریز کریں

کئی گھنٹے ایمبولینس بیمار لے کر پھنسے رہے ، ڈرائیوروں نے خوداٹھائی برف

تاریخ    25 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


زاہد بشیر
گول//جہاں ایک طرف سے گول بازار وہ ملحقہ سڑکوں پر بیکن ، پی ڈبلیو ڈی محکمہ جات سڑک پر جمع برف اُٹھانے میں کافی سست روی سے کا م لے رہے ہیں وہیں دوسری جانب لوگ چھتوں و صحن سے برف اُٹھا کر سڑکوںمیں پھینکتے ہیں جس وجہ سے جہاں راہگیروں کو چلنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں دوسری جانب گاڑیوں کو بھی گزرنے میں کافی پریشانیاں ہو رہی ہیں ۔ گول سلبلہ روڈ ڈاک بنگلہ کے نزدیک ایک سرکاری ایمبو لینس کئی گھنٹے بیمار لے کر برف میں پھنس گئی کیونکہ کئی مقامات پر لوگوں نے چھتوں اور صحنوں سے برف اُٹھا کر سڑک پر پھینکی جس وجہ سے ان جگہوں پر گاڑیوں کو گزرنا نا ممکن بن گیا تھا اور ڈرائیور لوگ خود آکر اس برف کو صاف کر رہے تھے ۔ سب ضلع ہسپتال کی ایمبو لینس ایک بیمار کو ہسپتال لی جا رہی تھی کہ اچانک آگے دیکھا کہ سڑک پر لوگوں نے برف ڈالی جہاں سے گاڑیوں کاگزرنا نا ممکن بن گیا اور ڈرائیور ولوگوں نے خود برف کو صاف کیا ۔انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ جہاں محکمہ جات سڑکوںپر برف اٹھانے میں کنجوسی برت رہے ہیں اور کسی بھی جگہ پر پاسنگ نہیں رکھتے ہیں وہیں دوسری جانب لوگوں کی جانب سے اس طرح سے برف سڑکوں پر ڈالنا انسانیت کے خلاف ہے اور اس وقت دو گاڑیوں میں بیمار بیٹھے ہیں جنہیں ہسپتال لے جایا جا رہا ہے جس میں سے ایک ہسپتال کی ایمبولینس تھی دوسری گاڑی سومو تھی ۔ کئی گھنٹے ان گاڑیوں کو بیمار لے کر انتظار کرنا پڑا اور ڈرائیور نے برف اُٹھا کر گاڑیوں کو ہسپتال لے گئے ۔
 

تازہ ترین