تازہ ترین

سب ڈویژن پاڈر کا جل شکتی دفتر غیرفعال،عوام مشکلات سے دوچار

تاریخ    25 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے علاقہ پاڈر میں محکمہ جل شکتی محکمہ کا سب ڈویژنل دفتر غیرفعال ہے جسکے سبب عوم کو سخت مشکلات سے گزرنا پڑرہا ہے۔ پاڈر ڈویژن 13 پنچایتوں پر مشتمل ہے جبکہ علاقہ میں برفباری کے سبب پینے کے پانی کی لائنیںمتعدد مقامات پر ٹوٹ گئی ہیںجس سے عوام کا پینے کا پانی تک دستیاب نہیںہے۔ ڈی ڈی سی ممبر پاڈر ہری کرشن نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کاایگزیکٹیو انجینئرگزشتہ کئی ماہ سے لاپتہ ہے جبکہ انھیں بھی اسکے بارے میں کوئی علمیت نہیں ۔انہوںنے کہا کہ کئی مرتبہ انھوں نے اس دفتر کا دورہ بھی کیالیکن کوئی نہ ملا، ملازمین اگر کام کرتے تو علاقہ میں پانی کی قلت نہ ہوتی جبکہ تعجب اس بات کاہے کہ ان ملازمین کی تنخواہوں کو کیسے واگزار کیا جاتا ہے۔ان کاکہناتھا کہ علاقہ میں پانی کے ٹینک تو تعمیر کئے گئے لیکن ان میں پانی کی بوند تک دستیاب نہیں ہے جس سے علاقہ کی کئی ہزار آبادی مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔انھوں نے انتظامیہ سے ا یگزیکٹیوانجینئر کو فوری طور معطل کرنے کو کہا۔علاقہ کے بی ڈی سی چیئرپرسن ارپن سنگھ نے بتایا کہ علاقہ میں بھاری برفباری ہونے کے سبب جہاں عوام کو ہر سو مشکلات کا سامنا ہے وہیںعلاقہ میں تین اطراف سے پانی بہنے کے باوجود اس علاقہ کی عوام پانی کیلئے ترس رہی ہے جبکہ محکمہ کے علی افسران زمینی سطح پر موجود ہی نہیں ہیں۔ انھوں نے جموںوکشمیر انتظامیہ سے عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی اپیل کی اور کام نہ کرنیوالے افسران کی نکیل کسنے کی گزراش کی۔
 

تازہ ترین