تازہ ترین

۔6 روز سے ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن کا احتجاج جاری

یوم جمہوریہ کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد احتجاج جاری رہے گا

تاریخ    25 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ// گزشہ چھ روز سے احتجاج پر بیٹھی ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر و دیگر ڈی ڈی سی ممبران ، سرپنچوں نے انتظامیہ کی جانب سے تمام شرائط ماننے کے بعد ہی احتجاج ختم کرنے کا دعویٰ کیا۔ چیئرپرسن نے بتایا کہ ضلع  انتظامیہ نے اگرچہ ان سے بات کی اور انھیں بتایا گیا کہ سبھی مطالبات کو جلد حل کیا جائے جسکے بعد ہی احتجاج ختم ہوگا۔انھوں نے کہا کہ وہ بار بار احتجاج نہیں کرنا چا ہتی ہے، اگر سبھی مطالبات کو تسلیم کیا جاتاتو احتجاج کی نوبت ہی نہیں آتی۔ یوم جمہوریہ پر پرچم کشائی کولیکر ضلع ترقیاتی کونس چیئرپرسن نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کی تقریب کا حصہ وہ بنے گی جسکے بعد وہ دوبارہ احتجاج پربیٹھے گی جبکہ اُس وقت تک مقامی لوگ و سرپنچ احتجاج جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چھ روز سے چیئرپرسن کمپنی و انتظامیہ کے خلاف مقامی نوجوانوں کو روزگار و زمین مالکان کو معاوضہ فراہم کرنے کو لیکر احتجاج کررہی ہے ۔
 

تازہ ترین