تازہ ترین

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں | ریکارڈ سطح پر برقرار

تاریخ    24 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی// (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج  مسلسل 80ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو  کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5  اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے  ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی  ویٹ  کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد  قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔گزشتہ رات لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 87.89 ڈالر فی بیرل تھی اور یو ایس کروڈ ہفتہ کے آخر میں 0.84 فیصد کم ہوکر 84.83 ڈالر فی بیرل پر تھا۔زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
 

تازہ ترین