آزادی کا امرت مہااتسو | سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے محکمہ سیاحت کشمیر کی جانب سے ڈل جھیل میں شکارا ریلی

تاریخ    24 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت آزادی کے 75 ویں سال کو منانے کیلئے محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام متعدد تقریبات کے سلسلے میں، محکمہ نے ڈل جھیل میں ایک رنگا رنگ شکارا ریلی نکالی تاکہ سیاحوں کو وادی کی طرف راغب کیا جا سکے۔ڈائریکٹر ٹورازم جی این ایتو نے نہرو پارک سے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں کووڈ کی صورتحال کی وجہ سے شکارا والوں کے نیچے محدود افراد نے شرکت کی۔شکارا والوں نے نہرو پارک سے SKICC تک اور جوش و خروش کے ساتھ راؤنڈ مکمل کرنے کے لیے واپس پارک تک قطار باندھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹورازم نے تمام اسٹیک ہولڈروں کو کووڈکی جاری تیسری لہر کے درمیان رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔(بقیہ صفحہ6پر:سیاحوں کو)
 

تازہ ترین