۔26جنوری کی تقریبات

ترنگا لہرانے کا روسٹر جاری،سیکورٹی ہر جگہ متحرک

تاریخ    24 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//جموں و کشمیر انتظامیہ نے اتوار کو کہا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا 26 جنوری کو جموں میں مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ ان کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر سرینگر میں سلامی لیں گے۔ اس دوران جموں کشمیر میںسیکورٹی گرڈ کو مزید چوکس کرکے تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی سرکیولر کے مطابق، ضلعی ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن اپنے متعلقہ اضلاع میں سلامی لیں گے جبکہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسن بلاک سطح پر اور میونسپل کونسل چیئر مین متعلقہ سب ڈویژنوں میں سلامی لیں گے۔سب سے بڑی تقریب جموں کے مولانا آزاد سٹیڈیم میں ہوگی جہاں لیفٹیننٹ گورنر ترنگا لہرائیں گے۔ تقریبات کے دوران امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سرینگر کاشیر کشمیر سٹیڈیم اور جموں کا مولانا آزاد سٹیڈیم کوفورسزکی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ وادی میں خاص کر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور سرینگر کو سیکورٹی ایجبسیوں نے اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے جہاںڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔اتوار کی صبح لاک ڈائون کے باوجود چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ متعدد مقامات پرناکے لگائے گئے ہیں۔
 

تازہ ترین