دل کا دورہ پڑنے سے سیاح کی موت

تاریخ    23 جنوری 2022 (39 : 02 PM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
گلمرگ// مہاراشٹر کے ایک سیاح کی وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے ایک لگژری ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
  
  پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممبئی کے ایک 65 سالہ سیاح نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسے ہوٹل سے پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
  
اس کی شناخت تیج پال ولد امبالال شا کے طور پر ہوئی ہے۔ 

تازہ ترین